قومی

سندھ میں کورونا سے مزید38 مریض انتقال کر گئے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(94 نیوز) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسزکی تعداد بڑھ رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پرتبادلہ خیال کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس وقت کورونا کے 13623 مریض زیرعلاج ہیں جن میں 12565 مریض گھروں میں آئسولیشن میں زیرعلاج ہیں، کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 465 ہوگئی ہے، آج مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اموات بڑھنے پردل بہت افسردہ ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے 176703 ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں اب تک 27307 مریض سامنے آئے، 5481 کے نیتجے میں 1247 نئے مریض ظاہر ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5481 ٹیسٹ کئے گئے، آج 522 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے تاہم اس وقت 310 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button