قومی

سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی میڈیا کو دھمکی

لاہور (94 نیوز) سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ نے میڈیا کو دھمکی آمیز وارننگ دیدی۔

تفصیلات کے مطابق عمیر بلوچ نے کہا کہ میڈیا یکطرفہ موقف پیش کر رہا ہے۔ انہوں نے میڈیا کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر میڈیا نے وکلا ء کا مو قف پیش نہ کیا تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کے داخلے پر پابندی لگا دی جائے گی۔ عمیر بلوچ نے کہا ہے کہ میڈیا دونوں آنکھوں سے دیکھے اور اگر ایسا نہ کیا تو میں میڈیا کو بطور سیکرٹری وارننگ جاری کرتا ہوں۔ عمیر بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے ہسپتال کے اندر سے پتھراؤ کیا۔ جنرل سیکریٹری عمیر بلوچ نے چیف جسٹس اسلام آباد کی عدالت سے وکلاء کو باہر نکال دیا۔

Awais Yousaf Zai@awaisReporter

میڈیا وکلا اور ڈاکٹرز تنازعہ کی ون سائیڈڈ کوریج نہ کرے اور زخمی وکلا کو بھی دکھائے ورنہ میڈیا کے ہائی کورٹ داخلے پر پابندی لگا دوں گا، جنرل سیکرٹری اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن عمیر بلوچ کی وارننگ#LawyersBrutality
#LawyersAttackedPIC #PICunderattack #PICAttack

Embedded video

1,357

Twitter Ads info and privacy
گزشتہ روز وکلاء زبرستی پی آئی سے میں داخل ہو گئے تھے۔پنجاب اسٹیٹوٹ آف کارڈ یا لو جی میں و کلا ء کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔ کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے تھے، اور پولیس کی موبائل کو جلا دیا گیا تھا۔ صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر عرفان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی میں اب تک 6 مریض دم  توڑ  چکے ہیں۔ جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی سی میں 12 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ وکلاء نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاتھا ۔لیکن افسوس کا مقام تو یہ ہے کہ اس تمام صورتحال میں وکلاء جشن مناتے رہے۔ واضح رہے وکلاء کی توڑ پھوڑ سے پی  آئی  سی میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آئی تھی جس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں وکلاء کے حملے سے 10 کروڑ کا نقصان ہوا ہے اب ایمرجنسی کی بحالی میں ایک ماہ سے زائد  کا وقت درکار ہوگا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button