قومی

عمران خان اپنے کئے گئےگناہوں کی سزاکاٹ رہے ہیں، پرویزخٹک

نوشہرہ (94 نیوز) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کئے گئے گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

نوشہرہ  کے علاقے جبہ خٹک میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی بحران کا واحد حل غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے سوا کچھ نہیں، عام انتخابات میں عوام کی طاقت سے خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گے، 9 مئی کے منصوبہ ساز ملک اور اداروں کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت قبل از وقت ختم نہ کی جاتی تو خیبرپختونخوا پنجاب کے مقابلے میں ہوتا،نوازشریف،زرداری اور مولانا چلے ہوئے کارتوس ہیں،عوام ان کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں،اسلام کا نام استعمال کرکے اسلام آباد جانا چاہتے ہیں،نوشہرہ کے عوام کے مسائل حل کئے ،عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button