National

The federation will extend full cooperation in Sindh government's development schemes, Asad Umar said

Islam Abad (94 news) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے۔فور پر صوبائی حکومت کے جواب کا انتظار کررہی ہے، جبکہ حکومت سندھ کی جاری ترقیاتی کاوشوں میں وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی، ملاقات میں پی ایس ڈی پی کے تحت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔وزیر منصوبہ بندی نے وزیراعظم کے کراچی پیکیج منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح سندھ کے شہریوں کے نقل و حرکت کے مسائل حل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے فنڈز کا حصہ دینے اور منصوبہ جلد مکمل کرنے کیلئے پرُعزم ہے۔

گورنر سندھ نے اسد عمر کو سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے ذریعے جاری ترقیاتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اس کمپنی کے ذریعہ چلائے جانے والے منصوبے وقت پرمکمل ہوجائیں گے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close