National

Marine Road Mills owners reach WASA office for cleaning of channel, de-silting of drainage lines

Faisalabad(94 news) وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید سے ملز مالکان اور واسا افسران نے سمندری روڈ چینل کی صفائی اور بلا تعطل سیوریج کی نکاسی کیلئے ملاقات کی جس میں سمندری روڈ کے چینل،ڈرینج لائنوں کی ڈی سلٹنگ اور کور کرنے سے سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر طے پایا کہ واسا افسران ملز مالکان کو چینل اور ڈرینج لائن کی ڈی سلٹنگ اور کور کرنے کے حوالے سے ٹیکنیکل معاونت فراہم کریں گے جبکہ ملز مالکان چینل کی ڈی سلٹنگ،ڈرینج لائن کی صفائی اور انہیں کور کرنے سمیت دیگر معاملات کے لئے وسائل دستیاب کریں گے۔اس موقع پر شیخ شاہد جاوید نے کہا کہ سمندری روڈ کے ملز سے پانی باہر نہیں نکلے گا تو واسا ان ملز کو کسی طور بند نہیں کرے گا اور ملز 24 گھنٹے تک آپریشنل رہیں گی۔اسی طرح ان تمام مسائل کے حل کے لئے ملز مالکان کی مشاورت سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے اور واسا افسران اور ٹیمیں ہمہ وقت ملز مالکان کے شانہ بشانہ کام کریں گی-

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button