قومی

مزدور اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر نکال آئے،شدید نعرہ بازی

شہدادپور (94نیوز) شہدادپور کے مزدور اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر نکال آئے کاٹن فیکٹری مالکان کا گڑھ جوڑ مزدوروں کا استحصال کر ریا ہے انصاف کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہدادپور مزدور اتحاد اور کاٹن ورکرز یونین کی جانب سے مزدور اتحاد کے صدر صوفی محمد عالم, محمد شر بلوچ, بچل مجاہد ابراہیم, رسول بخش تھیم, اللہ بخش سولنگی, عباس کلوئی, پنھوں, فتح محمد خاصخیلی ودیگر کی قیادت میں الباسط کاٹن فیکٹری سے شہدادپور پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر مزدور اتحاد کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن فیکٹری مالکان گڑھ جوڑ کر کے حکومت کی جانب سے مزدوروں کی اجرت 17000روپیہ معاوضہ دینے کو تیار نہیں ہے اس کی جگہ 7ہزار روپیہ دیئے جا رہے ہیں, جبکہ ڈیوٹی 8گھنٹے کے بجائے 16گھنٹے لی جا رہی ہے اور لیبر میڈیکل کی کوئی سہولت نہ دے کر مزدوروں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ کاٹن فیکٹری مالکان کا مزدوروں سے رویہ نہ مناسب ہے انھوں نے کہا کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ آفیسر نور محمد لاکھو بھی فیکٹری مالکان کا منشی بنا بیٹھا ہے اور ہمارے مسائل حل کرنے کو تیار نہیں .انھوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے جائز مطالبات منظور کر کے کاٹن فیکٹری مالکان کی من مانیاں ختم کی جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button