بین الاقوامیشوبز

سلمان خان کی بھارتی سیاسی جماعت میں شمولیت کی تیاریاں

ممبئی(94 نیوز) بالی ووڈ اداکارسلمان خان بی جے پی کے مدمقابل الیکشن لڑنے کے لئے سیاسی جماعت انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

کانگریس جماعت سے تعلق رکھنے والی ایک شخصیت نے سلمان خان کی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان ان دنوں ریاست مدھیا پردیش میں ہیں اور عین ممکن ہے کہ اداکار ریاست سے الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں جس کے بعد وہ پارٹی کے لئے مہم بھی چلائیں گے۔

دوسری جانب مدھیا پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کا کہنا تھا کہ سلمان خان سیاحت کی فروغ کے لئے مدھیا پردیش آئے ہیں اور اس حوالے سے میری ان سے بات بھی ہوئی تھی اور ریاست کے لئے کچھ شراکت داری کی گزارش کی گئی تھی جس پر انہوں نے فوری حامی بھر لی تھی

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close