قومی

سعودی وزیرخارجہ کے دورہ کے شیڈول میں تبدیلی، اتوار کو کیا لا رہے ہیں؟

اسلام آباد (94نیوز) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیراب اتوار کو پاکستان آ ئیں گے جس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کردی۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر  کی جمعہ کو  پاکستان  آمد متوقع تھی لیکن ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، اب سعودی وزیر خارجہ پہلے آج بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی، اتوار کو عادل الجبیر  پاکستان آئیں گے ۔سعودی وزیر خارجہ دورہ پاکستان میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام بھی لائیں گے، عادل الجبیر کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔

 دوسری طرف لاہور میں سپرئیر یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے فوادچوہدری ںے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کے مؤقف کی تائید کررہی ہے، پاکستان میں تمام پارٹیاں متحد ہیں جس کی وجہ سے ایران، ترکی، قطر اور تمام ممالک پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں،وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر کل بروز اتوار پاکستان تشریف لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ اس وقت تقسیم شدہ بھارت سے ہے اور کامیابی متحد لوگوں کی ہوتی ہے، پاکستان خطےمیں امن چاہتاہے، افغانستان میں امن کےلیےہم نےمخلصانہ کوششیں کیں، افغانستان میں بدامنی سےپاکستان بھی متاثرہوتاہے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام ہماری ترجیح ہے، افغانستان میں جب حالات خراب ہوتے ہیں تو پاکستان میں بھی منفی اثر آتا ہے، جنگ سےنہیں مل بیٹھنےسےمسائل حل ہوتےہیں، بھارت کواپنامائینڈ سیٹ تبدیل کرنےکی ضرورت ہے، کشمیرکے لیے ہم نے 3جنگیں لڑی ہیں اور چوتھی کیلئے بھی تیار ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button