بین الاقوامی

سعودی عرب میں چیک پوسٹ پر حملہ، 2 حملہ آور ہلاک،2 گرفتار

ریاض (94نیوز)سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا اور 2 حملہ آوروں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 4ر حملہ آوروں نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں واقع چیک پوائنٹ پر دھماکہ خیز مواد اور بندوقوں کیساتھ حملہ کرکے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔

واقع ابو ہدریا ہائی وے پر پیش آیا جو ریاست کے مشرقی صوبے کو ملاتی ہے جس کے گرد بحرین اور کویت ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button