بین الاقوامیدلچسپ و عجیب

سعودی عرب میں مریض ایمبولینس چوری کرکے فرار ہو گیا

جدہ (94 نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آگیا، مریض کنگ عبدالعزیز ہسپتال سے بڑے آرام کیساتھ ایمبولینس چوری کرکے فرار ہو گیا۔

ایمبولینس کی چوری کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلال احمر کی میڈیکل ٹیم نے ایک مریض کو ہسپتال منتقل کیا۔اسی دوران واردات کرنے والا مریض ایمبولینس پر سوار ہوا اور سکیورٹی گارڈز کی مزاحمت کے باوجود ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کی واردات ریکارڈ ہو گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم مریض ایمولینس لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close