Saudi Arabia is the second best country in the world for foreign employees


Berlin (94 news) Saudi Arabia won the honor of being the second best country in the world in terms of providing facilities to foreign employees.
جرمن انٹرنیشنز نیٹ ورک کی جانب سے کسی بھی ملک میں غیرملکی ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک سروے کرایا گیا، جس میں سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے کے لحاظ سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے۔ سعودی عرب کو سروے میں شامل نصف سے زیادہ شرکا نے اسے ایک مثبت لیبر مارکیٹ قرار دیا ہے۔سروے کے مطابق سعودی عرب میں 75فیصد تارکین وطن کارکنوں کا خیال ہے کہ مملکت میں ملازمت کرنے سے ان کے کیریئر میں بہتری کے امکانات کافی بڑھ گئے ہیں۔سروے کے 5اشاریوں کی وجہ سے سعودیہ غیرملکی کارکنوں کے لیے بہترین مقامات کے طور پر دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہوا۔



