قومی
سرکاری سکولوں میں کمپیوٹرز کی چوری و کمی کیخلاف درخواست، پنجاب حکومت کو نوٹس جاری


لاہور(94 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری سکولوں میں کمپیوٹرز کی چوری اور کمی کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری سکولوں میں کمپیوٹرز کی کمی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ 40 فیصد کمپیوٹر سرکاری سکولوں سے چوری ہو گئے ہیں ، سرکاری سکولوں میں طالبعلم کمپیوٹر استعمال کرنے سے محروم ہیں ، کمپیوٹر کی عدم دستیابی سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے، عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کردیئے ۔