کھیل

سرفراز کی کپتانی کا کیا بننے والا ہے؟

لاہور (95 نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد پی سی بی  نے محدود اوورز اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ الگ کپتان بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی محدود اوورز اور ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ الگ کپتان بنانے پر غور کررہا ہے اور ممکن ہے کہ سرفراز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہاتھ دھو بیٹھیں البتہ انہیں ون ڈے ٹیم اور ٹی20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب نئے کوچ کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے لیکن مکی آرتھر کے معاہدے میں ایک سال کی توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے البتہ کوچنگ سٹاف کے برعکس سلیکشن کمیٹی کا جانا لگ بھگ طے نظر آتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی اپنی جگہ برقرار نہیں رکھ پائے گی۔
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close