Breaking NewsSports

پاکستان اور زمبابوے کے مابین ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج کھیلا جائے گا

بولاوائیو (ویب ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے مابین 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج (جمعہ کو)کھیلا جائے گا، پاکستان پہلے ہی اس سیریز میں تین صفر سے کامیابی اپنے نام کرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس چوتھے ون ڈے میچ میں ایک بار پھر زمبابوے کو دھول چٹانے کو تیار ہیں۔ کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن سوا 12 بجے شروع ہوگا، شاہینوں کو پہلے ہی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم میں مزید کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی جو کھلاڑی اب تک نہیں کھیلے انہیں بھی موقع دیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button