تقریبات/سیمینارز

ستھرا پنجاب ڈیلی ویجز سینٹری ورکر کو سوشل سکیورٹی کارڈز جاری کردئیے گئے

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) کیئر کمپنی ستھرا پنجاب ڈیلی ویجز سینٹری ورکر فیصل آباد سٹی اور جڑانوالہ میں کام کرنے والے سینٹری ورکر کو محکمہ سوشل سکیورٹی ایسٹ کے ڈائریکٹر طارق فاروق کے آفس میں سوشل سکیورٹی کارڈ جاری کرنے کی تقریب ہوئی۔ بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ صدر حقوق خلق پارٹی پنجاب اور ان کی ٹیم کی مسلسل جدو جہد سے سینٹری ورکر کو سوشل سکیورٹی کارڈ جاری ہوئے آج کی تقریب میں ایڈیشن مینجر کیئر کمپنی میاں عمیر ‘ رب نواز وٹو صدر پاکستان لیبر قومی موومنٹ ‘ میاں رزاق جنرل سیکرٹری کیئر کلین لیبر یونین فیصل آباد’ رانا ریاض’ روین لطیف انصاری پیرالیگل ‘آمنہ رزاق فیڈ کوآرڈینیٹر ودیگر نے شرکت کی۔ محکمہ سوشل سیکیورٹی نے کیئر کمپنی کے 1270 مزدوروں کو سوشل سیکیورٹی کارڈز جاری کر دیئے۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے مرکزی صدر رب نواز وٹو نے کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے چیئرمین بابا لطیف انصاری اور کیئر کمپنی کے منیجر میاں عمیر تھے۔ بابا لطیف انصاری نے محنت کشوں میں سوشل سیکیورٹی کارڈز تقسیم کیے اور کیئر کمپنی کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم مزدوروں کے فلاحی حقوق کی فراہمی کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ سوشل سکیورٹی کارڈ سے مزدوروں کے خاندانوں کا علاج معالجہ فری ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے مزدور طبقے کا اعتماد بڑھے گا اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی مسلسل جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تقریب میں محکمہ سوشل سیکیورٹی کے ڈائریکٹر ایسٹ طارق فاروق اور ڈپٹی ڈائریکٹر حمزہ اعوان نے شرکت کی اور محکمہ کی جانب سے مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی کے عزم کو دہرایا۔تقریب میں شرکت کرنے والے دیگر اہم رہنماوں میں سینٹری ورکرز کے صدر میاں رزاق، پروین لطیف، آمنہ رزاق، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ریاض، فیض بندیشہ، رانا ناظم، عظیم اور دیگر شامل تھے۔یہ تقریب نہ صرف مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم تھی بلکہ اس سے مزدور طبقے کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان لیبر قومی موومنٹ اور محکمہ سوشل سیکیورٹی کی اس مشترکہ کاوش کو شرکا نے خوب سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button