قومی
سب سے بڑا ایک لاکھ روپے کا ای چالان، لائسنس معطل


کراچی (94 نیوز) کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری ہوگیا، ٹریکر نہ ہونے پر ڈمپر کو ایک لاکھ کا جرمانہ کردیا گیا۔
رزاق آباد میں تیز رفتار ڈمپر سے حادثہ پیش آیا تھا۔ ڈمپر میں ٹریکر نصب کیا گیا تھا نہ ہی فٹنس سرٹیفیکیٹ تھا۔
ڈمپر کے مالک شیر زادہ کو ایک لاکھ روپے کا چالان جاری کیا گیا ، ڈمپر کے مالک کو ایف آئی آر میں بھی نامزد کیا گیا ہے ۔
حادثے کا مقام پورٹ قاسم چورنگی بتایا گیا، تین ماہ کے لیے ڈرائیور کا لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔



