تقریبات/سیمینارز

محنت اور دیانتداری سے فرائض انجام دینے والے وقارکیساتھ ریٹائرہوتے ہیں، آصف چوہدری

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے کہاہے کہ کامیاب ملازمت کے بعد عزت واحترام سے ریٹائرمنٹ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عظیم انعام ہے لہٰذا تمام ملازمین کوچاہیے کہ وہ دوران ملازمت محنت اور دیانتداری سے فرائض انجام دیں تاکہ وہ مدت ملازمت مکمل کرکے باوقار ریٹائرمنٹ حاصل کرسکیں۔

انہوں نے یہ بات ایف ڈی اے کی انجینئرنگ برانچ سے 40 سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونیوالے ملازم نائب قاصدنذیر احمد گجر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی، چیف انجینئر مہرایوب گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عمراقبال، پی ایس او شبیر ساجد گجر، صدر ایمپلائزیونین صداقت بلوچ اوردیگر افسران کے علاوہ سٹاف کے ارکان تقریب میں موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازم نذیر احمد گجر کی پیشہ وارانہ سروسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیااوران کی صحت و درازی عمر کی دعاکی۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کسی بھی ادارہ کا گرانقدر اثاثہ ہوتے ہیں جن کی عمدہ پیشہ وارانہ خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا تاہم ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن ادارہ کے دروازے ان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کی فلاح و بہبود پرخصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور ملازمت کے حوالے سے ان کے مسائل ترجیجی بنیادوں حل کئے جائینگے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی نے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ عزت و وقار سے ملازمت مکمل کرنا باعث اعزاز ہے۔چیف انجینئر مہرایوب گجر نے نائب قاصدنذیراحمد کی محکمانہ خدمات کو سراہا اورکہاکہ انہوں نے دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی سروس مکمل کی۔ریٹائرڈ ہونیوالے ملازم نذیر احمد نے الوداعی تقریب منعقدکرنے پر ڈی جی ایف ڈی اے سمیت تمام افسران وسٹاف کا شکریہ اداکیا اورکہاکہ ایف ڈی اے میں ملازمت کی بدولت انہیں بے حد عزت حاصل ہوئی اور وہ ادارہ کی مزید ترقی و استحکام کیلئے دعا گو ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button