قومی

جناح ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے اہم رہنما اشتہاری قرار

لاہور (94 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے  جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے ان 9 رہنماؤں کو دانستہ روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا اوران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے جن رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا ان میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور ،میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس شامل ہیں۔

ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے اور اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button