قومی

عمران خان کو مشرف سے پرانی محبت پھر یاد آگئی, خرم دستگیر

لاہور (94 نیوز) ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہاہے کہ عمران خان کو مشرف سے پرانی محبت پھر یاد آگئی، اس لئے وزارت داخلہ کی جانب سے سنگین غداری کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

خرم دستگیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے فارن فنڈنگ کیس میں رکاوٹیں ڈالی ہیں اور عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس تاخیری حربوں کی وجہ سے التوا ءمیں پڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی سے عوام کا برا حال ہے ، معیشت کا بیڑا غرق کردیاگیاہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button