قومی

سانحہ ساہیوال میں مارے گئے ذیشان کے اہلخانہ مزید مشکلات میں دھنس گئے

لاہور(94 نیوز) ڈولفن سکواڈ نے سانحہ ساہیوال میں دہشتگرد قرار دئیے گئے ذیشان کے ڈولفن اہلکار بھائی کی سکیورٹی کلیئرنس کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں دہشتگرد قرار دئیے گئے ذیشان کے اہلخانہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا اور ڈولفن پولیس نے ذیشان کے بھائی ڈولفن اہلکار احتشام کی سکیورٹی کلیئرنس کا فیصلہ کیا ہے۔ ذیشان کا بھائی احتشام ڈولفن اہلکار، کینٹ ڈویژن میں تعینات ہے۔

 ڈولفن پولیس نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کومراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ کانسٹیبل احتشام کا بھائی ذیشان سانحہ ساہیوال ابتدائی تفتیش میں دہشتگرد قرار دیا گیا ہے، سپیشل برانچ احتشام کی ہنگامی بنیادوں پر سکیورٹی کلیئرنس کرائے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button