National

Sahiwal persons killed in the tragedy of the times:Former IG Motorway Cheema

Lahore (94news) Former IG Motorway Cheema said that the tragedy now got more information from the Punjab are the Khalil and his family fold completely to them, who had set the plan no accountability in their hearts There was no fear.

نجی ٹی وی کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ جو ساہیوال میں سانحہ ہوا ہے اس پر ملک کے ہر شخص کا دل دکھا ہے ، یہ بڑا بہیمانہ فعل ہے اور بڑی بربریت کامظاہرہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پولیس نے بڑے اچھے کام کئے ہیں لیکن ہر ادارے میں سزااورجزا کاعمل ساتھ ساتھ چلتاہے ، اگر کوئی ادارہ اچھا کام کرتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کو ہر کام کرنے کی آزادی دیدی جائے ، سانحہ ساہیوال میں پیشہ ورانہ قابلیت کا بالکل مظاہر ہ نہیں کیا گیا ، گاڑی کوروکا جاسکتا تھا اور خواتین اوربچوں کو الگ کیا جاسکتاتھا ، انہوں نے کہا کہ جتنی بھی معلومات ملی ہیں ، ان کے مطابق خلیل اور اس کا خاندان بالکل بے گنا ہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے لوگوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ ان لوگوں کاغلط لوگوں سے تعلق نہیں تھا ، دوسرا حکومت نے بھی امداد کا اعلان کیاہے ،حکومت پر واضح نہ ہو توحکومت اتنی جلدی امداد کا اعلان نہیں کرتی ، اس لئے یہ واضح ہوگیاہے کہ یہ لوگ بے گنا ہ تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دیکھ کر لگتاہے کہ جن لوگوں نے یہ منصوبہ ترتیب دیا تھا ان کے دل میں احتساب اور جوابدہی کا کوئی خوف نہیں تھا ۔
More

Related news

Leave a Reply

Close