قومی

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھا دی گئیں

 لاہور (94 نیوز) پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 9 جنوری تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ تعلیمی ادارے دوبارہ 10 جنوری بروز بدھ کو کھولے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نے اسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں غلطی سے توسیع کی تاریخ 09-01-2024 کی بجائے 09-01-2023 لکھی گئی ہے جس سے ابہام پیدا ہوگیا ہے کہ آیا یہ نوٹیفیکیشن صحیح بھی ہے یا نہیں؟ لیکن بعد میں ایک اور نوٹیفیکیشن صحیح تاریخ کیساتھ ہی منظر عام پر آگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button