قومی

مریم نواز کا ایک کلو واٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان

لاہور (94 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے لوگوں کو ایک کلو واٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے روش گھرانہ سکیم کے تحت گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے سولر سسٹم کی سہولت دی جائے گی جس میں سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر آلات شامل ہوں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سولر سسٹم فراہمی کے پہلے مرحلے کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button