قومی

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں کو مقررہ وقت تک مکمل ہونا چاہئے، ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے خبردار کیا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں کو مقررہ وقت تک مکمل ہونا چاہئے۔ ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اے ڈی پی کی ڈویلپمنٹ پراگریس ریویو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کنسٹلنٹ ایجنسی نیسپاک تمام ترقیاتی سکیموں کی سخت مانیٹرنگ کرے اور جاری تمام کاموں کی پراگریس مقرر کردہ ٹائم لائن کے مطابق ہونی چاہئے۔ اسی طرح بچھائے جانے والے پائپ کی ٹیسٹنگ ، کوالٹی کے ساتھ ساتھ مین ہول کورز کا وزن اور دیگر معیار کو کائونٹر چیک کیا جائے ۔ ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے مزید کہا کہ جن ترقیاتی سکیموں پر ابھی کام شروع نہیں کیا گیا ان کی کنٹریکٹر فرمز کو نوٹسز جاری کئے جائیں جبکہ جن سکیموں پر تعمیراتی کام جاری ہے ان کی سپیڈ کو تیز کیا جائے۔ ہفتہ وار پراگریس مکمل ہونی چاہئے اب کسی صورت سستی قبول نہیں کی جائے گی۔ اسی طرح تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے۔ انہوں نے مین چینل فور پر تعمیراتی کام اسی ہفتے شروع کرنے کی تاکید بھی کی ۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ اے ڈی پی سکیموں پر تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنا ترجیح ہے تاکہ ان سکیموں کی تکمیل کے بعد شہریوں کو نکاسی آب کی مزید بہتر اور معیاری سروسز مہیا ہو سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی حنا سلیم ، ڈائریکٹر کنسٹرکشن عثمان لطیف ، علی احمد ، کنسلٹنٹ ایجنسی نیسپاک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button