بین الاقوامی

سادھو گرمیت سنگھ پر صحافی کے قتل کا بھی الزام

نئی دہلی (94نیوز) زیادتی کے مجرم بھارتی ریاست ہریانہ کے سکھ رہنما گرمیت سنگھ کو بھارتی صحافی رام چندر چھترپتی کے قتل میں بھی مجرم قرار دے دیا گیا۔

واضح رہے اگست 2017 میں بھارتی عدالت نے ہندوؤں اور سکھوں کے مذہبی رہنما گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔بھارت میں یہ ایک تاریخی فیصلہ تھا، جس میں ایک ظالم کو جیل میں ڈال کر کم زور خواتین کو پندرہ سال کے بعد انصا ف ملا ہے۔

ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ پر بھارتی صحافی رام چندر چھترپتی اور سیوادا سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا، خصوصی سی بی آئی عدالت نے اس کا جرم ثابت ہونے پر اسے مجرم قرار دے دیا ۔گرمیت سنگھ کی 20سال کی سزا سنائے جانے کے بعد سادھوی کے خط کو اخبار میں شائع کرنے والے صحافی رام چندر چھترپتی کے بیٹے انشل چھترپتی نے کہا کہ گرمیت سماج کا دشمن ہے۔ خود میرے والد نے اس کے کالے کارناموں کے بارے میں بتایا تھا لیکن لوگوں نے اُس وقت یقین نہیں کیا تھا مگر آج سچ سب کے سامنے آچکا ہے۔

فانشل کا کہنا تھا کہ گرمیت نے تقریباً15سال قبل میری ماں کے سہاگ کو اجاڑا تھا مگر آج وہ خود اجڑ گیا۔ میں نے والد کے قاتلوں کو سزا دلوانے کیلئے طویل لڑائی لڑی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button