قومی

سابق وزیراعظم نوازشریف نیب ریفرنسز کا فیصلہ سننے احتساب عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد(94 نیوز)العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جایا جائے گا،سابق وزیراعظم نوازشریف قافلے کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچ گئے،حمزہ شہبازاورسینئر رہنما بھی ساتھ ہیں ،احتساب عدالت کے جج ارشدملک اپنے چیمبرمیں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنائیں گے، سابق وزیراعظم نوازشریف قافلے کے ہمراہ احتساب عدالت پہنچ گئے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے اندر رینجرز کی نفری تعینات ہے، ہنگامی صورتحال کیلئے پولیس کی ڈنڈا بردار فورس بھی تعینات ہے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close