تقریبات/سیمینارز

زینت ویلفئیر سوسائٹی کے زیراہتمام جشن آزادی کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) جشنِ آزادی کے سلسلے میں زینت ویلفیئر سوسائٹی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر شمائلہ عثمان اور جنرل سیکریٹری مسز سلیم الحسن نے کیک کاٹا۔ تقریب میں دستکاری اور بیوٹیشن کے شعبے سے وابستہ طالبات کو ڈپلومہ ہولڈر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں شرکاء نے ملی نغمے گائے اور پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button