قومی

پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہونگی، نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن آن لائن کررہے ہیں، سیکرٹری ایجوکیشن

30 جون تک تمام سکولز اپنی رجسٹریشن کروا لیں، غیر رجسٹرڈ سکولوں کو کام نہیں کرنے دیں گے

لاہور (94 نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2019تا 14 اگست 2019تک ہونگی، گرمیوں کی تعطیلات بارے افواہیں گردش کررہی ہیں،جو کہ سراسر غلط ہیں، موسم گرما کی تعطیلات صوبائی حکومت کے جاری احکامات کے مطابق ہی کی جائیں گی، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگانے کی بھی اجازت دیں گے لیکن اسکا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،

نجی تعلیمی اداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، تمام غیر رجسٹرڈ نجی تعلیمی ادارے 30 جون تک اپنی رجسٹریشن کروا لیں،رجسٹریشن کا عمل آن لائن کررہے ہیں، یہ گفتگو سیکرٹری پنجاب سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد محمود نے نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے سربراہان سے کرتے ہوئے کی۔

تفصیلات کے مطابق آج 23 اپریل کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ترمیمی آرڈیننس 1984 میں ترامیم کرکے نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے، کم فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو تربیت دی جائیگی ،صوبائی حکومت نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا عمل آن لائن متعارف کرارہی ہے ،تاکہ مسائل کم ہوسکیں ،نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت جاری رکھیں گے تاکہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ساتھ پالیسی ترتیب دی جاسکے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج صوبے بھر سے نجی تعلیمی اداروں کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن شان الحق بھی موجود تھے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے ریگو لیٹری اتھارٹی بل تیار ہوگیا تھا جس پر ابھی کام روک لیا گیا ہے، ہم نجی تعلیمی اداروں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اورایسی فضا میں قائم کرنا چاہتے ہیں جس سے نجی تعلیمی اداروں کا اعتماد بحال ہو، ہمارا مقصد سکولوں کو کنٹرول کرنا نہیں بلکہ انکی مدد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہتمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن نجی تعلیمی اداروں کے زیر التواء رجسٹریشن کیسز 15 دن کے اندر رجسٹریشن جاری کریں۔ نجی تعلیم اداروں کی رجسٹریشن کا نظام آن لائن کیا جا رہا ہے، جس سے نجی تعلیم ادارے گھر بیٹھے اپنا رجسٹریشن کیس بذریعہ آن لائن درج کروا سکیں گے،رجسٹریشن اتھارٹی کو ختم کیا جا رہا ہے، اس سے رشوت کا خاتمہ اور سکولوں کو بلیک میل کرنے والوں کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔  تمام غیر رجسٹرڈ نجی تعلیم اداروں کو ایک بار پھر وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن فائلز 30 جون تک متعلقہ ایجوکیشن آفس میں جمع کروا دیں۔ 30 جون کے بعد غیر رجسٹرڈ سکول اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست 2019 تک ہونگی تاہم موسم گرما کی تعطیلات میں سمر کیمپ کی اجازت پر غور کیا جائے گا۔ نجی تعلیمی اداروں میں پیرینٹس کونسل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی آپکے تحفظات کو دور کیا جائے گا،

اس موقع پر انھوں نے آئندہ نجی تعلیمی اداروں کی نمائندگی کے لیئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے جو سفارشات مرتب کرے گی اور آئندہ اجلاس میں وہ سفارشات پیش کی جائیں گی، جس میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن کے چیئرمین کاشف ادیب جاودانی لاہور، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے چئیرمین مرزا کاشف لاہور،  فیصل آباد سے صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز میاں ندیم احمد ،قاضی نعیم انجم  لاہور، شاہد نور لاہور ،قصور سے شبیر ہاشمی اور صداقت علی شامل ہونگے ، ریگولیٹری اتھارٹی کے بل ، کمیٹی والدین سکول کونسل کی تشکیل ،نجی تعلیمی اداروں میں ڈرگ اینڈ نارکوٹیکس کی روک تھام کے لیے اقدامات،رجسٹریشن کے قوانین بارے تجاویز تیار کرکے جلد اپنی تجاویز پیش کرے گی ،اس موقع پر  نجی تعلیمی اداروں کے  سربراہان نے بتایاکہ نجی تعلیمی اداروں کے بارے میں موجودہ ترمیمی ایکٹ کی غلط تشریح کرتے ہوئے پنجاب کا محکمہ تعلیم نجی تعلیمی اداروں کو حراساں کررہاہے ،جو سراسر ناانصافی ہے ۔انھوں نے سیکرٹری سکول کی جانب سے مسائل کے حل پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر انکا شکریہ اداکیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button