قومی

سکول گارڈ پر تشدد کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 بورے والا(94نیوز) بورے والا میں  سکول گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔  سکول گارڈ پر تشدد کرنے والے رانا اورنگزیب کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے گارڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا کے ایک سکول میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اپنے محافظوں کے ساتھ پہنچے تو اسکول نے کے گارڈ نے انہیں درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے روک لیا جس پر ان کے محافظوں نے گارڈ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں چوکیدار کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ واقعہ کی خبر نشر ہونے پر وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو عہدے سے ہٹا دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button