تقریبات/سیمینارز

ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی 41ویں سالگرہ کی تقریب براڈ کاسٹنگ ہاؤس میں منائی گئی

اسٹیشن ڈائریکٹر سجاد بری نے مہمان خصوصی ڈاکٹر ریاض مجید، فلک شیر ناگرہ، میاں ندیم احمد، عمران حسن، سندریلا ناز، ثناریاض و دیگر کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا

ریڈیو فرینڈز لسنرز کلب کے میاں محمود احمد آرائیں، عبدالستار ناز،امجد مغل،خالد انصاری، میاں خان وٹو کی بھی خصوصی شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی 41 ویں سالگرہ کی خصوصی تقریب براڈکاسٹنگ ہاؤس فیصل آباد میں زیر صدارت اسٹیشن ڈائریکٹر سجاد احمد بری منعقد ہوئی ممتاز محقق شاعر ادیب اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ریاض مجید اس موقعے پر مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نےاسٹیشن ڈائریکٹر سجاد احمد بری پروگرام مینجرفلک شیر ناگرہ شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ افراد تنویراحمدسلیم، ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، میاں ندیم احمد صدرِ نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن ،شعبہ پروگرام پروڈیوسرز، نیوز، انجنئیرنگ، آرٹسٹوں اور دیگر عملےکے ارکان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریڈیوپاکستان فیصل آباد نےفیصل آباد کی تعمیرو ترقی ،صنعتی، تجارتی، دینی ،سماجی، ادبی، ثقافتی، زراعت، سپورٹس، موسیقی اور دیگر شعبوں کی ترویج وترقی میں اہم کردار اداکیا ہےیہاں کے فنکاروں۔ صدا کاروں شاعروں ادیبوں صحافیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی ریڈیوفیصل آباد کی خد مات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اسٹیشن ڈائریکڑ سجاد احمد بری نے کہا کہ بلاشبہ فیصل آباد ڈویثرن کے ٹیلنٹ ،فیصل آباد کی آواز اہمیت حیثیت اور پہچان کو قومی اور بین القوامی سطح پر روشناس کرانےمیں ریڈیو پاکستان فیصل آباد کا بہت روشن اور جاندار کردار ہے اس ریڈیو پاکستان فیصل آباد اوراس سےوابستہ افراد کی خدمات اور کارکردگی کی بدولت آج ہم اس کی 41ویں سالگرہ منا رہےہیں انہوں کہا کہ فیصل آباد کی آواز کو مزید توانا اور اثر انگیز بنانے کے لیے جستجو آور جدوجہد کاسفر جاری رہے گا ۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close