بین الاقوامی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 1400 سے زائد فلسطینی،447 سے زائد بچے اور 248 سے زائد خواتین شہید

غزہ (94 نیوز ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار 417  سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے آغاز سے اب تک 447 بچے اور 248 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔غزہ پٹی پراسرائیلی وحشیانہ جارحیت کے باعث 50 سے زائد افراد پر مشتمل طبی عملہ شہید ہوا ہے، اسرائیلی بمباری سے ہونے والی وسیع تباہی سے غزہ پٹی میں ماحولیاتی آلودگی اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان کے مطابق اسرائیل نے پورے غزہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، غزہ کے شہریوں کو اسرائیل کی طرف سے حملے سے قبل کوئی وارننگ بھی نہیں دی گئی۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے 12 کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی،پانی،خوراک،ایندھن کی فراہمی بند کررکھی ہے،رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے مرکزی اسپتال میں جنریٹرز کیلئے صرف 3دن کا ایندھن بچا ہے۔ترجمان ہلال احمر کا کہنا ہے کہ غزہ میں بجلی کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے،غزہ کی پٹی کے واحد بجلی گھر نے ایندھن کی قلت کی وجہ سےگزشتہ روز کام کرنا بند کر دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button