تقریبات/سیمینارز

یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

اسلام آباد (94 نیوز) ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں مکمل، پریڈ میں پہلی بار گلگت بلتستان اسکاؤٹس، چین اور آذر بائیجان کے دستے بھی شامل ہوئے۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یومِ پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

84 ویں یوم پاکستان پر پاک فوج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے، آج ہندوستان اور مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلمانوں کو فاشسٹ حکومت کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا ہے۔ مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہے۔

اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک مشکلات سو دوچار ہیں ہم سب نے ملکر ملک کو ان مشکلات سے نکالنا ہے۔ اس وقت بے روزگاری، مہنگائی، دہشت گردی کا سامنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button