قومی

ریلوے کے اکانومی اوربزنس کلاس کے کرایوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور(94 نیوز)ریلوے کے اکانومی اوربزنس کلاس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیاجس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ریلوے حکام کے مطابق ڈیم فنڈزکیلئے کرایوں میں ایک سے 10 روپے تک اضافہ کیاگیاہے،اکانومی کلاس کیلئے 100 روپے تک کے ٹکٹ پرایک روپیہ اضافی دیناہوگا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کے اے سی کلاس ٹکٹ پر 10 روپے اداکرناہوں گے،جمع کی گئی رقم ہرماہ ڈیم فنڈزمیں بھیجی جائےگی۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا تھا کہ دیامر اور بھاشا ڈیم کیلئے ریلوے ہر سال 10کروڑ روپے ڈیم فنڈ میں جمع کرائے گااور اس کیلئے ریلوے کرایوں میں ایک سے دس روپے اضافہ کیا جائے گا۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close