بین الاقوامی

تیسری جنگ عظیم اس سال شروع ہوگی.الیگزینڈر سمتھ

واشنگٹن(94 نیوز)تیسری جنگ عظیم کا ذکر ہم ایک عرصے سے سنتے چلے آ رہے ہیں۔ یہ کب ہو گی، کن ممالک کے درمیان ہو گی، اس کے بارے میں دفاعی تجزیہ کار تو بہت کچھ کہہ چکے ہیں، مگر اب ایک ایسے شخص کی بات بھی سن لیجئے جس کا دعوٰی ہے کہ وہ ٹائم مشین کے ذریعے مستقبل کا چکر لگا کر آیا ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق الیگزینڈر سمتھ نامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ 1980ءکی دہائی میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ایک خفیہ تجرباتی پراجیکٹ کا حصہ رہ چکا ہے۔ یوٹیوب چینل ایپکس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس شخص نے مستقبل کے حوالے سے کچھ حیرتناک اور تشویشناک دعوے کئے ہیں۔

الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ ”تیسری جنگ عظیم سال 2118ءمیں امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان ایک جھڑپ سے شروع ہوگی۔ دنیا، جس طرح کہ ہم اسے جانتے ہیں، ایسی نہیں رہے گی بلکہ یہ بالکل تبدیل ہونے والی ہے۔ میں انسانیت کے فائدے کے لئے یہ سب کچھ بتارہا ہوں اور میں ان خفیہ ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی انکشافات کرنا چاہتا ہوں جنہیں دنیا کی نظروں سے ابھی تک چھپا کر رکھا گیا ہے۔

میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹائم ٹریول کے ذریعے میں خود 2118ءکا سفر کرچکا ہوں اور اس دور میں مَیں نے اپنی کچھ تصاویر بھی بنائی ہیں۔ میں آپ کو بتاسکتا ہوں کہ جنگ کا آغاز امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جھڑپ سے ہوگا لیکن جلد ہی اس کا دائرہ وسیع ہوجائے گا اور روس بھی شمالی کوریا کی مدد کے لئے جنگ میں کود جائے گا۔

اگرچہ یہ جنگ بہت تباہ کن ہوگی لیکن اس کے بعد دنیا یکجا ہونا شروع ہوجائے گی اور حالات پہلے سے بہت بہتر ہوجائیں گے۔ میرے پاس ان باتوں کے ثبوت کے طو رپر کچھ نہیں ہے، مگر جب یہ واقعات پیش آئیں گے تو ساری دنیا انہیں دیکھ لے گی۔“

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button