قومی

ریاض حسین انجم کے 7 گرانفروشوں کو جرمانے

فیصل آباد(94 نیوز) ایڈمن آفیسر/ سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ پر 7 گرانفروشوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

انہوں نے مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک اورپھل وسبزیوں،چینی، آٹا، گوشت سمیت کریانہ کی دیگر اشیا کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا جائزہ لیا۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ اشیاء سرکاری مقررکردہ نرخوں پر ہی فروخت کریں اور اوورچارجنگ سے گریز کیا جائے بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close