قومی

ریاض حسین انجم کےاشیائے خوردونوش نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں کو جرمانے

فیصل آباد (94 نیوز) ایڈمن آفیسر/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پھل وسبزیاں مہنگے داموں فروخت اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے کی پاداش میں دکانداروں وریڑھی فروشوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ کیا۔

انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر 30 انسپکشنز کیں اورگرانفروشی پر ایکشن لیا۔انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ وہ مقررہ نرخ پر اشیاء فروخت کریں اور ہر شے کا الگ پرائس بورڈ نمایاں طور پر آویزاں کریں بصورت دیگر وہ جرمانوں اور قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button