قومی

سوشل میڈیا نے لوگوں کی زندگیاں زہربنادی ہیں، جسٹس محسن اخترکیانی

اسلام آباد(94نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ زیادتی کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی، جسٹس محسن اخترکیانی نے ریمارکس دیئے کہ سارا معاشرہ فیس بک اور واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے، سب کو سیلفیاں کھنچوا کر اپ لوڈ کرنے کا شوق ہے، لوگوں کوپتہ ہی نہیں سوشل میڈیا نے کیسے ان کی زندگیاں زہربنادی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیادتی کا مبینہ الزام لگانے ولی لڑکی سدرہ ریاض کی ملزم ضیا کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا لوگوں کو بہت شوق ہے سارا معاشرہ فیس بک، واٹس اپ میں پھنسا ہوا ہے۔

جسٹس کیانی نے ملزم سے استفسار کیا آپ کیا کرتے ہیں؟ جس پر لڑکے  نے  بتایا پچیس سال عمر ہے، جس پر عدالت نے لڑکے کی سرزنش کرتے ہوئے کہا توبہ کریں رحم کریں اپنی ماں پر، جو کچھ نوجوان لڑکے لڑکیاں کررہے ہیں سارا معاشرہ وہی کررہاہے۔

وکیل نے بتایا فیس بک دوستی کے بعد لڑکی جھنگ سے اسلام آباد آئی کچھ دن بعد لڑکے نے چھوڑ دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا سب کوسیلفیاں کھنچوا کراپ لوڈکرنے کاشوق ہے، پتہ نہیں کیوں معاشرہ گند میں پڑگیاہے۔

جسٹس کیانی نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ لڑکی نے کوئی گواہ پیش کی؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا متاثرہ لڑکی کو کہا تھا کہ گواہ پیش کریں مگر کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کے کوئی شواہد اکٹھے کیے، نہ کوئی گاڑی ہے، نہ سیف سٹی کیمرے میں آیا۔

بعد ازاں مبینہ زیادتی پر سدرہ ریاض کی ملزم ضیا مسعود کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button