قومی

ریاض حسین انجم کا گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(بیورورپورٹ) ایڈمن آفیسر کنڈکٹ/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم کا گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ انہوں نے اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے سرگودھا روڈ کا دورہ کیا اور مجموعی طور پر 35 انسپکشنز کرکے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دو دکاندار موقع سے گرفتار اور ایک کے خلاف استغاثہ دائر کرادیا۔انہوں نے پھلوں وسبزیوں،گوشت اور کریانہ پر اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکانداروں کو 35 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مقررہ قیمت سے زائد اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت کی رٹ قائم رکھی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں سے کہا کہ تمام دکاندار ریٹ لسٹیں سامنے لگائیں جہاں خریداروں کو نظر آئیں۔ قیمتوں کیساتھ معیار کو بھی حکومت یقینی بنا رہی ہے۔ تاکہ عوام تک معیاری اور سستی اشیاء پہنچ سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button