بین الاقوامی

مسعود اظہر کے خلاف سلامتی کونسل میں بھارتی حمایت یافتہ قرار داد چین نے ویٹو کردی

بیجنگ(94نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے ایک بار پھر بھارتی حمایت یافتہ قرار داد ویٹو کردی ہے ۔

بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو گلوبل دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے بھارتی حمایت یافتہ قرار داد کو چین نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اس قرار داد سے متعلق پہلے بھی کئی بار اپنا موقف دے چکا ہے ،چین پہلے 3بار مسعود اظہر کے خلاف قرار داد ویٹو کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیر پا نتائج کے لیے سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے ،چین نے ہر بار سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ فرانس نے بھارت کی درخواست پر سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرار داد جمع کرائی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button