قومی

کمشنر سلوت سعید نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ورکنگ وومن ہاسٹل اور ڈے کیئر سنٹر کی ڈیمانڈ کردی

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تمام محکموں واداروں میں خواتین کے لئے الگ سے واش روم اوردیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

فیصل آباد (94 نیوز) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر سلوت سعید نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ورکنگ وومن ہاسٹل کے قیام کے لئے کم ازکم 15 کمروں پرمشتمل پبلک وپرائیویٹ بلڈنگز کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ورکنگ وومن ہاسٹل قائم کرنا ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے تمام محکموں واداروں میں خواتین کے لئے الگ سے واش روم کی سہولت یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیااورتمام محکموں میں خواتین کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کی تاکیدکی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ایک ماہ کے اندرہر محکمہ میں ڈے کیئر سنٹرقائم کرنے کی ہدایت کی۔اس ضمن میں محکموں میں دستیاب روم بمعہ واش روم کو ڈے کیئر سنٹر کے لئے مختص کیا جائے۔

کمشنر فیصل آباد نے ورکنگ وومن ہاسٹل کے قیام کی شدید ضرورت سے آگاہ کیااوربتایا کہ ضلع میں صرف ایک ورکنگ وومن ہاسٹل قائم ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہر محکمہ/ادارہ میں خواتین کی نمائندگی ہے جس کے پیش نظر ورکنگ وومن ہاسٹل کے علاوہ ڈے کیئر سنٹر کا قیام ازحد ضروری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button