National

During Ramadan, WASA released its water supply schedule

Faisalabad(94 news) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے شہریوں کو ان بازاروں میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز رمضان بازار ریاض شاہد چوک،ملت روڈ اور کلیم شہید پارک میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔جی ایم آپریشنز محمد اعجاز بندیشہ بھی انکے ہمراہ تھے۔سی ای او بلال فیروز جوئیہ کا کہنا تھا کہ شہر میں قائم 11رمضان بازاروں اور انکے اطراف میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ دورے کا مقصد رمضان بازاروں میں شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اور مانیٹر کرنا ہے۔ محکمہ کی کار کردگی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ صفائی عملے سے تعاون کریں اور ذمہ دار شہری کے طور پر کوڑا کرکٹ قریبی کوڑے دان میں ڈالیں جبکہ شکایات کی صورت میں ایف ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button