قومی

رمضان المبارک کاچاندنظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا پہلا روزہ منگل کو ہوگا، حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی اوقاف پنجاب طاہر رضا بخاری نے کہا کہ پنجاب میں کہیں سے بھی چاندنظر آنے کی کوئی شہاد ت موصول نہیں ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کاحتمی اعلان چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے ۔

اسلام آباد میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، زونل کمیٹی کی جانب سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا گیاہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close