قومی

رمضان المبارک میں واسا نے پانی کی سپلائی کا شیڈول جاری کر دیا

فیصل آباد(94 نیوز) رمضان المبارک کے دوران واسا فیصل آباد کی جانب سے صارفین کے لئے پانی کی سپلائی کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

مینجنگ ڈائریکٹر جبار انور کی ہدایت پر جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق یکم رمضان المبارک سے پینے کے پانی کی سپلائی سحری کے وقت اڑھائی بجے سے 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ شام کو 4 سے 7 بجے تک پانی کی سپلائی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ واسا اپنے صارفین کو ان کی ضروریات کے مطابق پانی کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار کے اوقات کے دوران شیڈول کے مطابق پانی کی سپلائی جاری رکھی جائے گی-

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button