National

شیخ رشید کی کارکردگی صفر، صرف شیطانی کرسکتا ہے، رانا ثناءاللہ

Lahore (94 news) PML (The) کے رہنماءو سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو اپنی کارکردگی کی کوئی فکر نہیں جن کے پہلے آٹھ ماہ کے دور میں ریلوے کو 29 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے اور ابھی قومی خزانے سے مزید اربوں روپے سالانہ ادا کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کو اپنی کارکردگی کی کوئی فکر نہیں، شیخ رشید کو صرف شہباز شریف اور نواز شریف کا خوف ہے ، پنڈی کا شیطان صرف شیطانی کر سکتا ہے اور اپنی کارکردگی صفرہے، رمضان المبارک میں شیطان قید اور راولپنڈی کا شیطان آزاد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کے پہلے آٹھ ماہ میں ریلوے کو 29 ارب کا خسارہ ہوا ہے اور وزیراعظم کے چپڑاسی کی چلائی جانے والی نئی ٹرینیں اب تک سترہ کروڑ خسارہ کر چکی ہیں جبکہ بغیرمنصوبہ بندی چلائی گئی ٹرینوں سے مسافروں کی آمدورفت کے اوقات متاثر ہوئے ہیں، مسلم لیگ (The)کے دور میں ریلوے ٹائم ٹیبل کی پابندی 76 فیصد تھی جو کم ہو کر اب صرف 67 فیصد رہ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کی پنشن، گریجویٹی کے چیک آئے روز باﺅنس ہو رہے ہیں لیکن خسارے کا شکار ریلوے میں سیاسی بنیادوں پر 10 ہزار سے زائد افراد کی بھرتی کی اجازت دی گئی، ریلوے کو قومی خزان سے مزید اربوں روپے سالانہ ادا کرنے ہوں گے۔

More

Related news

Leave a Reply

Close