قومی

بلوچستان،دہشت گردی سے شہید ہونیوالے محمد شاہد کو انکے آبائی گاؤں میرپور خاص میں سپرد خاک کردیا گیا

گوادر (94 نیوز) پسنی سے اور ماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افسوسناک واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز میں ایک کا تعلق میر پور خاص سے تھا جن کی میت انکے آبائی گاؤں پہنچا دی گئی، جہاں اہل خانہ اور ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں پاکستانی پرچم میں لپیٹے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی اس موقع پر کورکمانڈر نیو چھور عرفان خان ۔کرنل علی ۔ میجر خواجہ۔ میجر محمدامین اور فوجی افسران شہید محمد شاہد اقبال قادری کو فوجی آفسران و جوانوں نے سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
سوگواران میں 3 بیٹیوں عاٸشہ ۔علیشا ۔منشا ، اور دو بیٹوں محمد حارث محمد سالار ایک بیوا شامل ہیں ۔ شہید فوجی شاہد اقبال چند روز قبل اہل خانہ سے ملاقات کے بعد ڈیوٹی پر واپس گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button