قومی
رانا جاوید اشرف ضلعی زکوٰۃ عشر کمیٹی کے چئیرمین،زرینہ رانا سینئر ممبر نامزد


فیصل آباد(94 نیوز) صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ کی جانب سے فیصل آباد کی ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق رانا جاوید اشرف اس کے چیئر مین زرینہ رانا سینئر ممبر، فیاض احمد، سہیل عامر, محمد حیات خاں، مقصود احمد، محمد عمران، طاہرہ مستحسن، رخسانہ بیگم، ڈسٹرکٹ انتظامیہ کےنامزد گریڈ 18 کے ایک سرکاری آفیسر اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر سمیت ضلعی ذکوٰۃ کمیٹی کے گیارہ ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرکے صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ وعشرکی جانب سے متعلقہ اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیاہے۔



