قومی

رانا ثناء اللہ کی ساہیوال واقعہ پر سیاست مضحکہ خیز ہے،تنقید کی بجائے خود کو سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کلیئر کریں:سعدیہ سہیل رانا

لاہور(94نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی ساہیوال واقعہ پر سیاست مضحکہ خیز ہے، موصوف پہلے ماڈل ٹاؤن کے واقعہ سے اپنے آپ کو کلیئر کریں، تحریک انصاف کی حکومت کسی ظالم کی حمایت نہیں کرے گی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ساہیوال واقعہ پر فی الفور اقدامات کر کے مثال قائم کی ہے، وزیر اعظم کا پولیس اصلاحات کے لئے تجاویز کا مانگنا خوش آئند ہے، پولیس کو سیاست سے پاک کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ  پولیس کا رویہ سابق حکمرانوں کی سیاہ کاریوں کا نتیجہ ہے، پولیس کے اس رویے کو درست کرنے کے لئے تحریک انصاف کی حکومت موثر اقدامات کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button