National

The case against Rana Sanaullah was false, confessed Fawad Chaudhry

شہریار آفریدی نے حلف اٹھا کر غلط کیا تھا، وفاقی وزیر

Islam Abad (94 news) سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں لیگی رہنما راناثناءاللہ پر جو 15کلو ہیروئن کا مقدمہ بنایا گیا تھا وہ جھوٹا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راناثناءاللہ کے خلاف مقدمہ پاکستان تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔ اور یہ جھوٹا مقدمہ تھا۔
راناثناءاللہ کے خلاف مقدمہ کس نے بنایا یہ ان سے ہی پوچھیں؟ وہ اسمبلی میں بات کرتے رہے ہیں۔جب فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ شہریار آفریدی نے تو اس حوالے سے حلف بھی اٹھایا تھا۔ جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ شہریار آفریدی نے غلط کیا تھا، جب وہ کابینہ میں یہ کیس لے کر آئے تو میں نے وہاں بھی اختلاف کیا تھا۔میں نے یہ کیس کرنے سے منع کیا تھا،یہ مقدمہ کبھی بھی نہیں درج کرنا چاہئیے تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button