کھیل

راشد لطیف نمبر ون وکٹ کیپر قرار

اسلام آباد (94 نیوز) ڈریم پیئر مہم کے تحت مداحوں نے دیگر وکٹ کیپرز کے مقابلے میں وکٹ کیپر و بیٹسمین راشد لطیف کو چن لیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے دیگر وکٹ کیپرز کو مقبولیت میں مات دے دی۔
پسندیدہ وکٹ کیپر چننے کے لیے مقبول وکٹ کیپر کی مہم میں 6 لاکھ سے زائد ٹوئٹر صارفین نے حصہ لیا ، مقبولیت کی دوڑ میں پاکستان کے 8 موجودہ اور سابق وکٹ کیپرز شامل تھے جبکہ مقبولیت کی دوڑ میں معین خان کا دوسرا اور سرفراز احمد کا تیسرا نمبر رہا ۔

پی سی بی ڈریم پیئر میں ایک وکٹ کیپر اور دیگر کیٹگریز میں پیئر کا انتخاب کیا گیا، اوپنرز میں سعید انور اور عامر سہیل جبکہ بلے بازوں میں ٹوئٹر صارفین نے یونس خان اور محمد یوسف کو منتخب کیا۔

اسی طرح فاسٹ بالرز میں وسیم اکرم وقار یونس، اسپنرز میں عبدالقادر اور ثقلین مشتاق نے مقبولیت حاصل کی جبکہ آل راؤنڈرز میں عمران خان اور شاہد آفریدی مقبول رہے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close