قومی

رات کو اتنی مار کیوں پڑی؟ بالآخر طلال چوہدری نے خاموشی توڑ دی

لاہور (94 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے طلال چوہدری نے خود پر ہونے والے تشدد کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ان سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ہیں، وہ واقعہ کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کریں گے اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے موقف کا انتظار کرے۔

طلال چوہدری نے کہا ” درخواست ہے کہ میرا موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں، واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں، میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے، سب ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے۔”

انہوں نے حکومتی رہنماؤں کی جانب اسے معاملے پر آنے والے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button